ریڈیو پاکستان کے ملازمین حکومت کیخلاف سڑکوں پر آگئے
24 ستمبر 2018 (16:49) 2018-09-24


لاہور: ریڈیو پاکستان وفاقی درالحکومت کے ہیڈ کوارٹر کو لیز پر دینے کے حکومتی فیصلے خلاف ملازمین سڑکوں پر نکل آئے 'مطالبات منظور نہ ہونے پر پار لیمنٹ اور صو بائی اسمبلیوں کے باہر احتجاج کی دھمکی دیدی ' ریڈیو پاکستان لاہور کے ملازمین کاحکومتی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 'مطالبات کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان کی جانب سے ریڈیو پاکستان ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادکی کثیرالمنزلہ اور حساس عمارت کو پی بی اے کی چھوٹی بلڈنگ میں شفٹ کرنے اور ریڈیو پاکستان ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کی بلڈنگ کو طویل عرصے کے لیے لیز پر دینے کے خلاف ریڈیو پاکستان لاہور کے ملازمین نے ریحانہ سلہری 'شازیہ مشتاق 'عامر سہیل اور عمران حسن سمیت دیگر نے ریڈ یو پاکستان کی بلڈ نگ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مظاہر ین نے بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے۔

مظاہرین نے حکومت صرف وفاقی حکومت کو لیز پر ہی دینا چاہتی بلکہ چاروں صوبوں میں ریڈیو پاکستان کی زمینوں کو بیچنے کا ارادہ بھی کرلیا مگر ہم انکی کسی ایسے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملک بھر میں احتجاج سمیت دیگر آپشنز کو بھی استعمال کر یں گے ۔


ای پیپر