مریم نواز ! سالگرہ مبارک ۔ اب بڑی بھی ہو جائیں
24 اکتوبر 2020 (16:36) 2020-10-24

فیصل آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی سیاسی حریف مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کو انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ مریم نواز ! اب بڑی بھی ہو جائیں۔

 وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیصل آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کے اقدامات پر کڑی تنقید کی لیکن اس موقع پر وہ اپنی روایتی بزلہ سنجی کا مظاہرہ کرنے سے نہیں چوکے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کہ جہاں سالگرہ کی مبارکباد دی وہیںپر یہ مشورہ بھی دیدیا کہ ’’ اب بڑی بھی ہو جائیں‘‘۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر نواز شریف کو بھی سالگرہ کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنانا اور مطالبہ کیا کہ   نواز شریف 25 دسمبر تک اپنی سالگرہ اپنوں میں منائیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنہیں غلط فہمی ہے کہ عمران جنوری سے پہلے جائیں گے وہ تسلی رکھیں، نہ کوئی آرہا ہے اور نہ کوئی جارہا ہے، نواز شریف 15 جنوری سے پہلے پاکستان آجائیں گے۔ انہوں نے کہا  کہ اگر یہ اب معاملات کو مذاکرات سے حل نہیں کریں گے تو پھر تھک کر ہی آئیں گے، سیاسی ڈرامے  کرپشن کے بچا کے لیے کیے جارہے ہیں۔ 


ای پیپر