نئے چین کی طاقت سے امریکا آگاہ نہیں: شی جن پنگ
کیپشن:   Photo by NDTV
24 اکتوبر 2020 (14:48) 2020-10-24

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین ایک بڑی قوت والا ملک ہے اور اسے امریکی دھمکیوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں 1950 سے 1953 تک لڑی جانے والی جزیرہ نما کوریا کی جنگ میں فتح کی سترہویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ستر سال پہلے کی جنگ اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ان کی قوم اپنے ملک کے قریب پہنچتی کسی بھی مصیبت کا سامنا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین ایک بڑی قوت والا ملک ہے اور اسے امریکی دھمکیوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا۔ شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ نئے چین کی طاقت سے امریکا آگاہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ چین اور امریکا عسکری اور معاشی میدان میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے دونوں کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ چین کا دوست امریکا کا دشمن اور امریکا کا دوست چین کا دشمن سمجھا جاتا ہے۔

جیسے حال ہی میں بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی کا آغاز ہوا تو امریکا نے نہ صرف چین کو برُا بھلا کہا بلکہ بھارت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اب امریکا تائیوان میں چین کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے اُن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

اس سے قبل امریکا نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ شروع کی تھی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ چین نے معاشی میدان میں ترقی کرنے کے علاوہ عسکری میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے اسلیے چین کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا امریکا چین کے نئی طاقت سے آگاہ نہیں ہے۔


ای پیپر