مریم نواز کی جیل واپسی تشویشناک ہے : مریم اورنگزیب
24 اکتوبر 2019 (14:30) 2019-10-24

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کے باوجود مریم نواز کی جیل واپسی تشویش ناک ہے، جیل واپسی کے وقت بھی ان کی طبیعت خراب تھی۔

ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز شریف کی طبیعت چند دن سے ناساز ہے،ان کے طبی تجزیے کی رپورٹس ان کے بچوں اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو فراہم نہیں کی جارہی تھیں، ان کی کوٹ لکھپت جیل واپسی سمجھ سے بالاتر اقدام ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف کی اس انداز میں جیل واپسی پہلے سے بیمار نواز شریف کو مزید ذہنی اذیت پہنچانے کی ایک اور کوشش ہے،بے حس حکمران محمد نوازشریف کی صحت کی خرابی سے سبق حاصل نہیں کر رہے،یہ آمرانہ، فسطائی افسوسناک رویہ ہے


ای پیپر