پہلا ٹی ٹوئنٹی ،آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
24 اکتوبر 2018 (20:51) 2018-10-24

ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی ،تین ٹی ٹوئنٹی کی سیزیز کا یہ پہلا میچ ابو ظہبی میں کھیلا جا رہا ہے اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست سے دوچار کیا تھا ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین بدھ کے روز شیڈول کیے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے اسکواڈز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے،گرین شرٹس وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں دکھائی دیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، بابراعظم، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، وقاص محمود، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان اور حسن علی شامل ہیں۔

اسکواڈ میں شامل سابق کپتان شعیب ملک آج کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے،کینگروز کی ٹیم ایرون فنچ کی کپتانی میں شاہینوں کا سامنا کرے گی۔


ای پیپر