پچاس لاکھ نہیں ٗ ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے: آئی ایم ایف
24 اکتوبر 2018 (14:50) 2018-10-24

واشنگٹن : عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے ‘ سخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں‘ پاکستان میں ہر سال چھ لاکھ گھروں کی طلب بڑھ جاتی ہے ۔

ورلڈ بنک کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے پاکستان میں ہر سال چھ لاکھ گھروں کی طلب بڑھ جاتی ہے ۔ سخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں۔ جعلی کاغذات کے ڈر سے بینک گھروں پر قرض نہیں دیتے۔ قرض پر گھر خریدنے کا رجحان خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے ۔ ہاؤس فنانسنگ جی ڈی پی کا اعشایہ 5 فیصد ہے ۔ بنگلہ دیش میں ہاؤس فنانسنگ جی ڈی پی کے 3فیصد کے برابر ہے ۔ بھارت میں ہاؤس فنانسنگ جی ڈی پی کے 7.7 فیصد ہے ۔ 


ای پیپر