Progress on release of Shahbaz Sharif, Hamza Shahbaz on parole
کیپشن:   پنجاب کابینہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کیلئے فیصلہ سنا دیا سورس:   فائل فوٹو
24 نومبر 2020 (17:49) 2020-11-24

لاہور:پنجاب کابینہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 دن کے لئے پیرول پر رہائی کی  اجازت دی گئی،پیرول پر رہائی میت کے پہنچنے سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے تھرو سرکولیشن کابینہ سے منظور ی لی ہے ،پیرول پر رہائی کی منظوری 5روزکیلئےدی گئی ہے۔

گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کیلئے مراسلہ سپر ٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو ارسال کر دیا تھا ۔جس کے بعد آج پنجاب کابینہ نے بھی پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی ۔

واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کو گواہوں کے بیانات قلمند ہونے سے مشروط کر دیا ۔


ای پیپر