Pakistan exposed Modi
کیپشن:    بھارت کی نام نہادناگروٹاواقعہ کی آڑمیں پاکستان کوبدنام کرنےکی سازش سورس:   ٹوئٹر
24 نومبر 2020 (16:05) 2020-11-24

اسلام آباد :پاکستان نے بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد دہشتگرد حملوں میں پاکستان ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا، بھارت کی نام نہادناگروٹاواقعہ کی آڑمیں پاکستان کوبدنام کرنےکی کوششیں جاری ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بھارتی وزارت خارجہ کی غیر ملکی سفرا کو جعلی دہشتگرد حملوں پر من گھڑت بریفنگ دی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے غیر ملکی سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جعلی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے پر بریفنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اس وقت پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے ،ان من گھڑت کہانیوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا  بھارت جعلسازی،زمینی حقائق کےمنافی پروپگینڈا کر رہا ہے ۔

پاکستان کا کہنا تھا بھارت کیخلاف ڈوزیئرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کےناقابل تردیدشوا ہد پہلے ہی پیش کرچکےہیں ،اب بھارت نے ڈوزیئرآنےکےبعدپاکستان مخالف پروپیگنڈےمیں اضافہ کردیاہے ،پاکستان کی طرف سے پیش کیے گئے  ڈوزیئر نےبھارتی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کوبےنقاب کیا، ڈوزیئرنےبھارت کےدہشت گردوں سےرابطوں کی قلعی کھول کررکھ دی تھی ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  بھارتی تردیداورالزامات سےحقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا نام نہادسرحدپاردہشت گردی کےالزامات،بھارتی بیانیے کوتقویت نہیں دیتے،پاکستان کوجعلی آپریشن یاحملےمیں ملوث کرنےکی کوئی حیثیت نہیں،بھارتی وزارت خارجہ کی بریفنگ پاکستان پرالزامات تھوپنےکی کوشش ہے،بھارتی بےبنیادالزامات بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں،بھارتی بیانیہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بربریت سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے،بھارتی الزامات کامقصدپاکستان مخالف ریاستی دہشت گردی کوچھپاناہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا بھارت کےکشمیر،داخلی سطح پرفالس فلیگ آپریشنزسب کومعلوم ہیں،پاکستان مسلسل عالمی برادری کوبھارتی فالس فلیگ آپریشن سےمتنبہ کرتا رہا ہے ،انہوں نے کہا آئندہ بھی پاکستان بھارتی عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا ،دنیا بھارتی پروپگینڈے سے گمراہ نہ ہو ۔


ای پیپر