The government has issued a very worrying report on the global epidemic
کیپشن:   کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطر ناک ہوسکتی ہے ، اسد عمر سورس:   ٹوئٹر
24 نومبر 2020 (19:29) 2020-11-24

اسلام آباد :اسد عمر نے عالمی وبا سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر دیتے ہوئے کہا کہ وبا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ،لوگوں  کے رویوں سے لگ رہا ہے  انہیںعالمی وبا کی شدت کا احساس نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے عالمی وبا پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں وبا پھیلنے کا خدشہ ہے ،سکول بند کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا ،11 جنوری 2021 سے حالات دیکھ کر اسکول کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائیگا ،انہوں نے کہا بند کمروں والے ریسٹورنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کھلی جگہوں  پر  قائم  کھانے پینے  والے اسٹال ،ڈھابوں  پر پابندی نہیں  ہوگی۔

اسد عمر نے مزید کہا بڑے اجتماعات پر پابندی کے فیصلے  کی اسلام آباد ہائیکورٹ   سے بھی توثیق ہوچکی ہے،ملک میں سیاست پر پابندی نہیں، آگاہی فراہم کرنا سیاسی رہنماؤں  کی ذمہ داری ہے ،بدقسمتی سے ملک میں اب بھی بڑے بڑے اجتماعات ہورہےہیں،انہوں نے کہا عالمی وبا کی پہلی لہر کےد وران متوسط  طبقہ شدید متاثر  ہوا تھا ،اسد عمر نے کہا سپیکر سے درخواست ہے عالمی وبا  کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی  کا اجلاس جلد بلایا جائے ،تاکہ سیاسی رہنمائوں کو بھی آگاہی مہم دی جا سکے ۔

عالمی وبا کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،اس وقت کئی ممالک میں لاک ڈائون جیسی صورتحال قائم ہے ،اسد عمرنے کہا  عالمی وباکی پہلی لہرمیں مسلم ممالک نےمساجدبندکردی تھیں،پاکستان میں مساجدبندنہیں کی گئی تھیں،پاکستان میں عالمی وبا کی صورتحال میں علما نے بہترین کردار ادا کیا تھا ۔عوام کو چاہیے عالمی وبا کے خطرے سے آگاہ رہتے ہوئے حکومت کے بتائے گئے ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں اور مارکیٹس اور دیگر مقامات پر غیر ضروری گھر سے نہ نکلیں ۔


ای پیپر