Mike Tyson,big announcement,ring,success,footsteps,sports
24 نومبر 2020 (23:49) 2020-11-24

کیلی فورنیا:دنیا بھر میں کھیلوں کے شوقین افراد کیلئے امریکہ کے شہرہ آفاق باکسر مائیک ٹائسن نے ایک بہت بڑا اعلان کیا ہے کہ وہ دوبارہ رنگ میں اتر رہے ہیں اور اس بار بھی کامیابی ان کے ہی قدم چومے گی۔

تفصیلات کے مطابق باکسنگ کی دنیا کے شہرہ آفاق مائیک ٹائسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک دوستانہ میچ میں 15 سال کے بعد دوبارہ باکسنگ رنگ میں اتر رہے ہیں اور اس بار ان کا مقابلہ جونز جونیئر کے ساتھ ہو رہا ہے۔ 

اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر مائیک ٹائسن نے لکھا کہ یہ مقابلہ بہت سخت ہونے والا ہے ۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بعض دفعہ باکسنگ رنگ میں شکست بھی کھائی ہے لیکن 28 نومبر کے مقابلے کے فاتح وہی ہوں گے۔ میں اپنی فتح کیلئے پرامید ہوں اور مجھے یہ بھی امید ہے کہ عوام مجھے اسی طرح سے پیار دیں گے۔

مائیک ٹائسن کا جونز جونیئر کے ساتھ ہونے والا یہ میچ ایک دوستانہ مقابلہ ہو گا۔ یہ مقابلے کی اجازت امریکہ کے سپورٹس کمیشن نے دیدی ہے۔ 28 نومبر کو ہونے والا یہ باکسنگ میچ 8 رائونڈ پر مشتمل ہو گا ۔ اس سے قبل یہ مقابلہ 12 نومبر کو ہونا تھا لیکن امریکہ میں عالمی وبا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے اب اسے 28 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مائیک ٹائسن کو باکسنگ کی دنیا میں آئرن مائیک کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہیں نے اپنے شاندار مقابلوں سے پوری دنیا میں مداحوں کی ایک بڑی تعداد بنائی لیکن اس بار وہ 15 سال بعد باکسنگ رنگ میں اتر رہے ہیں ٗ ان کی عمر زیادہ ہو چکی ہے تو شائقین کی طرف سے یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا اب بھی مائیک ٹائسن اسی طرح طاقتور ہیں یا وقت کیساتھ اب وہ فتح حاصل کرنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ مائیک ٹائسن کی اس وقت عمر 54 سال ہے اور وہ اپنے حریف جونز جونیئر سے تین سال بڑے ہیں۔


ای پیپر