Dr. Sania Nishtar,Mahira Khan,influential,women,top 100
24 نومبر 2020 (23:14) 2020-11-24

ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور اعزاز پاکستان کے نام کر دیا اور سال 2020 کی دنیا کی بااثر ترین خواتین میں شامل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ فہرست برطانوی نشریاتی ادارے کی طرف سے جاری کی گئی ہے جس میں سال 2020 کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی شامل کیا گیا۔ 

ڈاکٹر ثانیہ نشتر پاکستان میں غربت کے خاتمہ کیلئے کوششیں کر رہی ہیں اور وہ اس وقت سوشل سیفٹی اور غربت کے خاتمہ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی کی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ وہ پاکستانی کا مایہ ناز ڈاکٹر برائے امراض قلب بھی ہیں ۔ انہوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک کمیشن کے شریک چیئر مین کی حیثیت سے بھی خدمات پیش کی ہیں۔

ماہرہ خان مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے منفردکرداروں کے ساتھ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ ماہرہ خان پاکستان میں جنسی تشدد کیخلاف اپنی آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ 


ای پیپر