Melania Trump,white house,trump,footsteps,Jill Biden,
24 نومبر 2020 (19:51) 2020-11-24

واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی اپنے شوہر کے راستے پر چل نکلی ہیں اور لگتا ہے کہ ان کا وائٹ ہائوس سے نکلنے کو دل نہیں کر رہا اور وہ بہت دکھی ہیں۔ میلانیا نے تاحال نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن کو فون کر کے خاتون اول بننے پر مبارکباد پیش نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا پر ان دنوں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں جب میڈیا نے میلانیا پر یہ اعتراض لگایا ہے کہ انہوں نے ابھی تک نئی خاتون اول کو مبارکباد کا فون کیوں نہیں کیا۔ اس خبر کے بعد میڈیا پر بڑے مزیدار کالم اور خبریں بھی شائع ہوئی۔ ایک کالم نگار نے لکھا کہ میلانیا بھی ٹرمپ کے راستےپر چل نکلی ہیں اور لگتا ہے ان کا وائٹ ہائوس سے نکلنے کو دل نہیں کر رہا ۔

اسی طرح ایک اخبار نے لکھا کہ میلانیا ان دنوں افسردہ نظر آرہی ہیں اور کس کا دل کرتا ہے کہ خاتون اول کوئی اور بن جائے۔ اسی طرح ایک تبصرہ یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ ٹرمپ کی بیوی کو وائٹ ہائوس سے نکالنا بہت مشکل ہے اور اس پر بھی ایک قومی پول کیا جانا چاہیے کہ خاتون اول کو اب وائٹ ہائوس سے نکالنا کیسے ہے۔

یاد رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی دھاندلی کے الزام لگا کر انتخابات کے نتائج ماننے سے انکار کر دیا تھا اور اس وقت میلانیا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں نے ٹرمپ کو سمجھایا ہے کہ انہیں انتخابات کے نتائج تسلیم کر لینے چاہئیں۔


ای پیپر