Fakhr Imam,victim,global epidemic,quarantined
24 نومبر 2020 (19:22) 2020-11-24

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے خوراک فخر امام بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خوراک فخر امام کو بھی عالمی وبا نے اپنا شکا ر بنا لیا ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر امام نے عالمی وبا سے بچنے کیلئے مکمل احتیاطی تدابیر برقرار رکھی تھیں لیکن دو روز قبل انہوں نے ایک پروگرام  میں شرکت کی جہاں سے یہ لگ رہا ہے کہ وہ عالمی وبا کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ پروگرام کبیر والا میں ہوا تھا جس میں کافی تعداد میں لوگوں نےشرکت کی تھی اور اس پروگرام کا مقصد گندم آگاہی مہم کے حوالے سے تھا۔

یاد رہے کہ فخر امام ایک جاگیر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بیگم عابدہ حسین بھی سنیئر سیاستدان اور جاگیردار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا منفرد جوڑا ہے جو ایک ہی وقت میں بھی قومی اسمبلی کا ممبر رہا ہے۔ 


ای پیپر