Fayyaz-ul-Hassan Chauhan, shahbaz sharif, mother death, last rites
24 نومبر 2020 (18:17) 2020-11-24

لاہور :صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شہباز شریف کو ان کی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے مکمل تعاون ملے گا ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مکمل سہولت فراہم ہو گی تاکہ وہ بیگم شمیم اختر کی آخری رسومات میں شرکت کر سکیں۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکتا کہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کب ہو گی کیونکہ اس فیصلہ اس وقت ہو سکتا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کی میت کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات پر آخری رسومات میں شرکت کیلئے 12 دن کیلئے پیرول پر رہائی ملی تھی ۔ اگر ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے پیرول پر رہائی ملے تو قانون کے مطابق وہ صرف 12 گھنٹے کیلئے رہا کر سکتا ہے جبکہ یہ اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہے کہ وہ 12 گھنٹے سے زیادہ وقت کیلئے رہا کر سکے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ بیگم شمیم اختر اتوار کے روز لندن میں انتقال کر گئیں تھیں۔ وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور انہیں الزائمر بھی کئی سال سے تھی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے سینے میں شدید انفیکشن ہو گیا اور وہ کئی دنوں سے لندن کے پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔


ای پیپر