Nawaz Sharif,mother,dead body,flown,Regent Park Mosque,london
24 نومبر 2020 (17:36) 2020-11-24

لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت جمعرات کو لندن سے لاہور روانہ کی جائیگی ۔اس وقت ان کی میت لندن میں ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانے میں منتقل کروا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی میت آخری رسومات کیلئے جمعرات کو لاہور کیلئے روانہ کر دی جائیگی۔ اس سلسلہ میں کاغذات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل بیگم شمیم اختر کی میت لندن کے ریجنٹ پارک کی مسجد کے سرد خانے میں منتقل کروا دی گئی تھی ۔

بیگم شمیم اختر اتوار کے روز انتقال کر گئی تھیں ۔ وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور انہیں الزائمر بھی کئی سال سے تھی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے سینے میں شدید انفیکشن ہو گیا اور وہ کئی دنوں سے لندن کے پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت لندن میں مقیم ہیں جہاں پر وہ علاج کی غرض سے گئے تھے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں بلکہ لندن میں ہی اپنی والدہ کی نماز جنازہ پڑھ لیں گے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان دنوں جیل میں ہیں اور حکومت پنجاب انہیں اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پیرول پر رہا کریگی۔


ای پیپر