Rapid test case
کیپشن:   ریپڈ ٹیسٹ کٹ عالمی وبا کی ابتدائی تشخیص 20 منٹ میں کرے گی، ڈاکٹر عاصم رؤف سورس:   ٹوئٹر
24 نومبر 2020 (17:01) 2020-11-24

اسلام آباد:عالمی وبا کے سلسلے میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ، اب وبا کا ٹیسٹ صرف 20 منٹ ، دو ہزار روپے میں ہوا کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کٹ کی منظوری دیدی،سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے عالمی وبا کے لیے ٹیسٹ کٹ رجسٹریشن کی تصدیق کر دی ،وباکے ٹیسٹ کیلئے ریپڈٹیسٹ کٹ غیرملکی فارماکمپنی نےرجسٹرڈ کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریپڈ ٹیسٹ کٹ جرمنی کی تیار کردہ ہے ،سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رئوف کا کہنا تھا ریپڈ ٹیسٹ کٹ وبا کی ابتدائی تشخیص 20 منٹ میں کرے گی،وبا کا ریپڈ ٹیسٹ کی ابتدائی فیس 2 ہزار روپے تک ہو گی ،ریپڈٹیسٹ کٹ ناک کی رطوبت سےوبا کا ٹیسٹ کرےگی،تربیت یافتہ ماہرین ریپڈ ٹیسٹ کٹ استعمال کرسکیں گے۔

واضح رہے اس وقت عالمی وبا کی دوسری لہر نے پوری دنیامیں اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں ،گورنر ہاؤس سندھ کے 5 ملازمین میں عالمی وبا  کی تصدیق ہو چکی ہے ، محکمہ صحت کی ٹیم نے گورنر ہاؤس کے ملازمین کے ٹیسٹ کیے تھے،ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ریپڈ کٹ کے آنے سے ٹیسٹ کرنے میں پہلے سے کہیں بہتر رزلٹ سامنے آئیں گے اور عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی ۔


ای پیپر