Dr Ishrat Hussain, PM Imran Khan
کیپشن:   فائل فوٹو
24 نومبر 2020 (12:11) 2020-11-24

اسلام آباد: ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری سے متعلق وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کی پریس کانفرنس سے متعلق وضاحت۔

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے 20 نومبر 2020 کو محکمہ انفارمیشن میں براہ راست پریس کانفرنس کے دوران غلطی سے اس بات کا ذکر کیا کہ وہ ورلڈ بینک سے تنخواہ لے رہے تھے ، حالانکہ وہ پنشن کہنا چاہتے تھے۔ اس حقیقت کا انہوں نے ٹیکس گوشواروں اور اثاثوں کے اعلامیے میں اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر حسین 20 سال تک وہاں خدمات سر انجام دینے کے بعد 1999 میں ورلڈ بینک سے ریٹائر ہوئے ۔ ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ورلڈ بینک کی پالیسی کے مطابق وہ پنشنری فوائد بھی حاصل نہیں کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عشرت حسین گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ڈائریکٹر، آئی بی اے کراچی کی حیثیت سے دی گئی خدمات سے کوئی پنشنری فوائد حاصل نہیں کر رہے ہیں۔


ای پیپر