China, poverty, country, Chinese President, Xi Jinping
24 نومبر 2020 (10:21) 2020-11-24

بیجنگ: عالمی وبا کے اس دور میں چین دنیا کا پہلا ایسا ملک ہے جس نے اپنے ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک چین نے اپنے ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کرکے دنیا کو حیران اور پریشان کر دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے صوبے گائژو کی آخری 9 کاونٹیز کے لوگوں کو بھی غربت کی لیکر سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے 2020 تک اپنے ملک سے غربت کے خاتمے کا عزم کیا تھا جبکہ ایک سال پہلے تک چین کی 52 ایسی کاونٹیز باقی رہ گئیں تھیں جہاں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے تھے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے دنیا کی مضبوط ترین معاشی طاقتوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور لاک ڈاوں کے دوران اُن کے شہریوں کو بے روز گار ہونا پڑا۔ امریکا جو دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت سمجھی جاتی ہے وہاں بھی کروڑوں لوگوں بے روز گار ہوئے، اس کے علاوہ سعودی عرب جو تیل کی دولت سے مالامال ہے، اُس کو بھی عالمی وبا کے دوران غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں کافی دشواری کا سامنا رہا۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کا آغاز چین کے ایک صوبے سے ہوا جو دیکھتے دیکھتے پوری دنیا میں پھیل گیا ۔ چین کو اس وبا سے نمٹنے کیلئے کروڑوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا لیکن اس کے باوجود عالمی وبا کے دوران جس ملک نے سب سے زیادہ معاشی لحاظ سے ترقی کی وہ چین ہے۔

ادھر طبعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دوسری وبا پر قابو نہ پایا گیا تو تیسری لہر پہلی دونوں لہروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ جبکہ روس، امریکا اور برطانیہ دن رات ویکسین تیار کر رہے ہیں اس وبا پر قابو پانے کیلئے۔

ا


ای پیپر