Security forces, terrorist, attack, CTD office, Lahore
24 نومبر 2020 (08:44) 2020-11-24

لاہور: سیکیورٹی فورسز نے لاہور میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برکی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے پر خودکش حملے کی کوشش ، شناخت پوچھنے پر دہشت گرد نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں ملزم مارا گیا، دہشت گرد سے خودکش جیکٹ، 2 دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

اس واقعے کے بعد لاہور میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اور حملہ آور کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ادھر بھارت کے ناپاک عزائم ایک بار پھر خاک میں مل گئے ، سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ہونے سے پہلے ناکام بنا دی۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے پشاور جلسہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس حوالے سے حساس اداروں نے کارروائی کی منصوبہ بندی سے متعلق خفیہ کال ٹریس کی تھی، پی ڈی ایم کے جلسہ کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا گیا ، جلسہ گاہ میں دہشت گردی کے ساتھ رہنماوں پر حملہ کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا۔

تلاشی کے دوران ایک بارود سے بھری گاڑی کو ٹریس کرکے قبضہ میں لیا گیا ، حفاظت کے لیے جلسہ گاہ کی سیکیورٹی خاموشی سے مزید سخت کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت پاکستان کے امن کا دشمن ہے۔ پاکستان کے حکام اس حوالے سے عالمی طاقتوں کو کئی بار ثبوت بھی پیش کر چکا ہے۔ لیکن دنیا نے ابھی تک بھارت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ پاکستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جو افغانستان میں بھارت کی دہشت گردی کا اعتراف کر چکے ہیں۔


ای پیپر