'سی پیک جیسے منصوبے پر غیر مصدقہ اعداد وشمار سے پرہیز کرنا چاہیے'
کیپشن:   فائل فوٹو
24 نومبر 2019 (16:55) 2019-11-24

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے لئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں بلکہ تقریباً 5.8 ارب ڈالر ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں احسن اقبال نے اسد عمر کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی ادائیگی کی مدت بیس، پچیس سال اور شرح سود اوسطاً دو فیصد ہے۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں، بلاشبہ یہ قرضہ نہیں بلکہ برادر ملک کی پاکستان کے لئے خصوصی رعایت ہے، سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعداد وشمار سے پرہیز کرنا چاہیے۔


ای پیپر