سی پیک معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے: شاہ محمود قریشی
کیپشن:   فائل فوٹو
24 نومبر 2019 (14:50) 2019-11-24

ملتان: آصف علی زرداری کے کیس میں سندھ حکومت رکاوٹیں ڈال رہی تھی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق صدر کا کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی وجہ بتا دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بولے، پاکستان میں کرپٹ مافیا نہیں چاہتا احتسابی عمل آگے بڑھے، انہوں نے سی پیک کے حوالے سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے بیان کو مسترد کر دیا، کہا سی پیک معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے۔

وزیر خارجہ نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق واقعے کی مذمت کی، ناروے حکومت سے سخت ایکشن لینے اور واقعے کو روکنے والے نوجوان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر دوبارہ دنیا کے سامنے اٹھانا چاہتا ہے۔


ای پیپر