امریکا نے اپنے فوجیوں کو ٹک ٹاک ایپ کے استعمال سے روک دیا
کیپشن:   فائل فوٹو
24 نومبر 2019 (13:15) 2019-11-24

نیویارک: امریکا نے جاسوسی کے خطرے کے پیش نظر اپنے فوجیوں کو چینی معروف ایپ ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا۔

امریکی سینیٹر چک شومر کی جانب سے امریکی فوج کے سیکرٹری ریان مک کارتھی کو خط لکھا کر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ قومی سلامتی کے ماہرین نے ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارف کی حساس نوعیت کی ذاتی معلومات، آئی پی ایڈریس اور جگہ سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے سے متلعق شکوک شبہات کا اظہار کیا ہے۔

چینی قوانین کے تحت مقامی کمپنیاں خفیہ ایجنسیز سے تعاون کرنے کی پابند ہیں۔


ای پیپر