کرتاپور سرحد کھولنے کی تقریب کا بھارتی وزیر خارجہ کو دعوت نامہ ارسال

اسلام آباد :پاکستان نے پاک انڈیا تعلقات کے ضمن میں جذبہ ءخیر سگالی کے تحت انتہائی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سکھ یاتریوں کےلئے کرتارپور سرحد کھولنے کی تقریب میں بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو کو مدعو کرلیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ۔
ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہندوستانی وزیر خارجہ ششما سوراج، وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو کو اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے۔
On behalf of Pakistan I have extended an invitation to External Affairs Minister Sushma Swaraj @SushmaSwaraj ,Capt Amarinder Singh @capt_amarinder & Navjot Singh Sidhu @sherryontopp to attend the groundbreaking ceremony at #Kartarpura on 28 Nov, 2018.#PakistanKartarpuraSpirit
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) November 24, 2018
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمارا مثبت طرزعمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد اپنی اولین تقریر میں ہندوستان کو مل بیٹھنے کی دعوت دی تھی ہم آج بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔