ایس ایس جی دنیاکی سب سے بہترین اسپیشل سروس فورس ہے:آرمی چیف
24 نومبر 2018 (19:30) 2018-11-24

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ایس ایس جی کی کارگردگی اورقربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایس جی دنیاکی سب سے بہترین اسپیشل سروس فورس ہے، ایس ایس جی نے اپنی محنت اوربے پناہ قربانیوں کی بدولت ممتازمقام حاصل کیا۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ایس ایس جی ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا ، ایس ایس جی ہیڈکوارٹرزآمدپرآرمی چیف نے یادگارشہداپرپھولوں کی چادرچڑھائی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میجرجنرل عابدرفیق کوکرنل کمانڈنٹ کے بیجزلگائے اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ایس ایس جی کی کارگردگی اورقربانیوں کی تعریف کی ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ایس ایس جی دنیاکی سب سے بہترین اسپیشل سروس فورس ہے اس نے اپنی محنت اوربے پناہ قربانیوں کی بدولت ممتازمقام حاصل کیا۔


ای پیپر