گھریلو ملازمین رکھنے والے افراد کیلئے انتہائی خاص خبر
24 نومبر 2018 (18:47) 2018-11-24

لاہور: مالکان گھریلو ملازمین سے 8 گھنٹے سے زائد کام لینے پر اوور ٹائم دینے کے پابندہوں گے ۔ پنجاب حکومت نے پنجاب ڈومیسٹک ورکرزایکٹ 2018تےار کر لےا‘خلاف ورزی پر 5 سے 10 ہزار جرمانہ اور 6 ماہ کی قید بھی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق لوگوں کے گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھی پنجاب حکومت میدان میں آگئی جسکے بعد اب مالکان گھریلو ملازمین سے 8 گھنٹے سے زائد کام لینے پر اوورٹائم دینے کے پابند ہونگے خلا ف ورزی پر 5 سے 10 ہزار جرمانہ اور 6 ماہ کی قید بھی ہو سکتی ہے ۔

ڈومیسٹک ورکرزایکٹ 2018کے مطابق عید اور سرکاری چھٹیاں بھی دی جائے گی ڈومیسٹک ورکرزایکٹ 2018میں 41 پوائنٹس شامل ہیں۔


ای پیپر