فٹ پاتھ پر سونے والوں کیلئے وزیر اعظم کا فوری رہائش کا بندوبست کرنے کا حکم
24 نومبر 2018 (18:31) 2018-11-24

لاہور: وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان رابطہ کے بعد لاہور میں فٹ پاتھ پر سونے والوں کے لئے شا میانے لگانے کا آغاز ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو فٹ پاتھ پر سونے والوں کی مدد کی ہدایت کی اور ان کے لیے خوراک کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سردی میں اضافے کے باعث بن چھت افراد کے لیے شامیانے لگائے جائیں اور خوراک کا انتظام بھی کیا جائے۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے جاری کردہ احکامات کے مطابق شہر میں پانچ مقامات پر عارضی پناہ گاہ کا انتظام کیا جارہا ہے، جہاں پر بن چھت افراد کے لیے آرام کرنے اور کھانے کا بہترین انتظام کیا جارہا ہے۔


ای پیپر