تحریک انصاف کے اہم رکن عمران عاشق پر قاتلانہ حملہ
24 نومبر 2018 (18:15) 2018-11-24

لاہور: تحریک انصاف کے اہم رکن عمران عاشق پر قاتلانہ حملہ ، معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

تفصیلا ت کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران عاشق کامران بلاک اقبال ٹاون میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔


ای پیپر