چینی قونصلیٹ پر حملےمیں 2 مبینہ سہولت کار گرفتار
24 نومبر 2018 (16:08) 2018-11-24

کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایک مبینہ سہولت کار کو کراچی ٗ دوسرے کو شہداد پور سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک ٹیم شہداد پور پہنچ چکی ہے جو وہاں سے گرفتار شخص کو کراچی منتقل کریگی۔ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی سے گرفتار ملزم چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں سے آخری بار رابطے میں تھا جس سے مزید تفتیش کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 3 دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش کی تھی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔حملہ آوروں کی شناخت رزاق، ازل خان مری عرف سنگت دادا اور رئیس بلوچ کے نام سے ہوئی۔


ای پیپر