file photo

دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
24 May 2020 (11:20) 2020-05-24

ریاض: دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے، مختلف ممالک میں عید گھروں میں ہی ادا کرنے کی ہدایات۔ حکومتی ہدایات میں عید پر میل جول سے گریز، سفر اور نقل وحرکت کو محدود رکھنے، بازاروں، ساحلوں، پارکس، تجارتی مراکز اور تفریحی مقامت پر جانے سے گریز کرنا بھی شامل ہے۔

امت مسلمہ عید منانے میں مصروف، نماز فجر کے بعد عید کی تکبیرات مساجد سے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے کہنے کی اجازت دی گئی۔ سعودی عرب میں کورونا کے باعث نماز عید کے بڑے اجتماعات نہ ہو سکے، مسجد الحرام میں نماز عید ادا ہوئی، کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی دعا کرائی گئی،

یو اے ای میں بھی محدود اجتماعات میں نماز عید ادا ہوئی، انڈونیشیا، ملائیشیا، کویت، عراق، فلسطین، مصر اور اردن میں بھی آج عید ہے۔ بھارت اور بنگلا دیش میں عید کل منائی جائے گی۔


ای پیپر