file photo

کورونا نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی
24 May 2020 (11:04) 2020-05-24

نیویارک: کورونا کے مہلک وار دنیا پر جاری ہیں، کورونا نے امریکا میں ایک ہزار 36 اور یورپ بھر میں 856 افراد کی جان لے لی۔

اٹلی میں 119، سویڈن 67، بیلجیئم 25، ہالینڈ 23 اور پرتگال میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔ برطانیہ سے 282 اموات سامنے آئی ہیں۔

روس میں 139 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ برازیل میں کورونا کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز 966 جبکہ مزید 531 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 479، چلی 43 اور بولیویا سے 15 ہلاکتیں سامنے آگئیں۔

ایشیا پر نظر ڈالیں تو ایران میں 59، انڈونیشیا 25، بنگلہ دیش 20، افغانستان میں 11 جبکہ بھارت میں 134 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر، سعودی عرب سے 15 اور کویت سے 10 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔


ای پیپر