file photo

ملک بھر میں کورونا سے 1133 مریض جان کی بازی ہار گئے
24 May 2020 (10:54) 2020-05-24

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 54 ہزار 516 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مزید 32 اموات ہوئیں، ملک بھر میں اب تک 1133 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 21645، تک پہنچ گئی، پنجاب میں تعداد 19557 ہو چکی ہے، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 7685 ریکارڈ ہوئی ہے، بلوچستان میں تعداد 3306 ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1592، آزاد جموں و کشمیر 197، گلگت میں تعداد 691 ہو گئی، ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 12915 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا وائرس سے اب تک 17,198 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔


ای پیپر