بی جے پی کی جیت اور ایشوریا ٗ سلمان کا ماضی
24 May 2019 (21:46) 2019-05-24

ممبئی : انڈیا میں انتہا پسند جماعت بی جے پی کی جیت پر جہاں پارٹی کے حامی خوشی منا رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر نت نئے مذاق اڑائے جا رہے ہیں۔

ان میمز میں چند بہت مزے دار ہیں جیساکہ ایک تصویر میں تین فیز دکھائے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے سلمان خان اور ایشوریا رائے کی ماضی کی تصویر دکھائی گئی ہے جس کے ساتھ کیپٹن دیا گیا ہے کہ عوام کی رائے کے مطابق یہ رزلٹ بنتا ہے۔  دوسری تصویر میں ایشوریااور وویک کی تصویر ہے جس کے ساتھ یہ لکھا ہے عوامی رائے کے نتیجہ ایسا نکلتا ہے جبکہ آخری تصویر میں ایشوریا اپنے خاوند ابھیشیک بچن اور دو بچوں کیساتھ نظر آرہی ہے اور لکھا ہے کہ یہ رزلٹ نکلا ہے۔

اس تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے بھی اسے اپنی ٹویٹر اکائونٹ سے شیئر کر دیا جس کے بعد اسے شہرت کا ایک سستا طریقہ قرار دیا گیا۔ جس پر وویک اوبرائے نے بھی جلد ہی اس تصویر کو ڈیلیٹ کر ڈالا اور اس پر معافی بھی مانگی ۔


ای پیپر