سندھ میں ایک اور صوبہ ؟کراچی پہنچتے ہی عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا
24 May 2019 (20:54) 2019-05-24

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ تقسیم نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کی مخالفت ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔

وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے وفد نے ملاقات کی وفد نے ارباب غلام رحیم ‘ نند کمار‘ نصرت سحر عباسی‘ صدر الدین راشدی اور حکومتی ارکان فیصل واوڈا ‘ فردوس شمیم نقوی‘ خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ شامل تھے۔

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور وفاقی حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں مزید ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے نئے بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔


ای پیپر