Image Source : Facebook

امریکی پابندیوں کے بعد ہواوی(Huawei)کے بڑا اعلان کر دیا
24 May 2019 (17:32) 2019-05-24

ہواوی کمپنی کے بانی رین زینگ فی نے کہا ہے کہ امریکہ میں حالیہ سیاسی اقدامات کے باوجود ان کی کمپنی آگے بڑھنے کی مضبوط پوزیشن میں ہے ۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جو کچھ بھی کرے گا وہ ہمارے کنٹرول سے باہر ہے ،ہمارے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اپناکام اچھے طریقے سے کرتے رہیں ،انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو اپنے قوانین کی پابندی کرنی چاہیے ۔

بانی ہوا وی کمپنی نے مزید کہا کہ ہم دونوں مارکیٹ اکانومی کے پلیئرز ہیں ، امریکی کمپنیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات کئی دہائیوں کی کوششوں کا نتیجہ ہیں اور امریکی حکومت کے کاغذ کے ایک ٹکڑے سے یہ تعلقات تباہ نہیں ہونگے ۔انہوں نے بتا یا کہ سپلائی کی شدید قلت کی وجہ سے ہماری معیشت ختم نہیں ہوگی ہم پوری طرح سے تیار ہیں ۔

اگر ہمارے شراکت داروں کی طرف سے سپلائی مےں کمی آتی بھی ہے تو ہمارے لیے کوئی مسئلہ پےدا نہیں ہو گا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے اعلیٰ ترین ٹےکنالوجی کے چپس خود تےار کر سکتے ہےں۔رےن زےنگ فی نے انٹرنےشنل ICT مارکیٹ مےں آنے والے مجموعی خلل کے بارے مےں بھی سوالوں کے جواب دیئے اور کہا کہ یورپ امریکہ کے نقش قدم پر نہیں چلے گا اور امریکی کمپنیوں کی اکثریت ہمارے ساتھ رابطے مےں ہے پےداوار کی ہماری استعداد بہت وسیع ہے اس لیے ہم پر کچھ زےادہ اثر نہیں پڑے گا ۔

انھوں نے کہا کہ 5G سےکٹر مےں ہمارے لیے کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا اور ہوا وی سے مقابلہ کرنے والے دو تین سال تک ہمارے برابر نہیں آ سکےں گے اس لیے ہمارے لیے پرےشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔


ای پیپر