بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات پر چوہدری نثار بھی چپ نہ رہے
کیپشن:   Image Source : Screenshot
24 May 2019 (16:57) 2019-05-24

لاہور : بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات پر چوہدری نثار نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی ویسے ہی اکھٹے ہوئے ہیں جیسے وہ ماضی میں ملتے تھے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ،جب تک یہ دونوں پارٹیاں عوامی فلاح و بہبود کیلئے مل کر نہیں سوچیں گے اس وقت تک ایسے ملاقاتوں کا کوئی فائدہ نہیں ،ماضی میں بھی یہ دونوں جماعتیں دست و گریبان بھی ہوتی رہی ہیں ۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا سب سے بڑ ھ کر اس وقت یہ بات سوچنے کی ہے کہ کن اصولوں پر یہ ملاقات ہوئی ہے یا یہ اکھٹے ہوئے ہیں ،یہ بھی دیکھنا ہو گا آگے چل کر ان کی کیا کوششیں ہوں گی ۔


ای پیپر