برطانوی وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
کیپشن:   فائل فوٹو
24 May 2019 (14:43) 2019-05-24

لندن: برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا اور وہ 7 جون کو عہدہ چھوڑ دیں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ٹریزامے پارلیمنٹ میں بریگزٹ پلان کی ناکامی کے بعد دباؤ کا شکار تھیں جس کے باعث انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹریزامے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کو خیرباد کرنے کا اعلان آئندہ ماہ کریں گی اور وہ قیادت چھوڑنے کا معاملہ ٹرمپ کے دورے تک ملتوی کرنا چاہتی ہیں۔

ٹریزامے نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل کو آج واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے برطانوی قانون میں قانون سازی کے لیے ایک معاہدے کی ضرورت ہے، تاہم ٹریزامے نے اِسے آخری موقع قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریزامے کے پارٹی قیادت چھوڑنے سے موسم گرما تک نئے وزیراعظم کی راہ بھی ہموار ہو گی۔


ای پیپر