محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
24 May 2019 (12:49) 2019-05-24

لاہور: قدرت روزہ داروں پر مہربان، لاہور سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، بدلتے موسم کی انگڑائی نے گرمی کو مات دیدی۔

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور دیگر علاقوں میں کہیں تیز بارش اور کہیں بوندا باندی نے رنگ جما دیا۔

چیف میٹرولوجسٹ لاہور نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ میں بھی بادلوں کے ڈیرے۔ پشاور، بنوں، چترال، کالام، سیدوشیریف، مالم جبہ، دیر بالا، ڈی آئی خان سمیت مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش۔

اُدھر بلوچستان میں کوئٹہ، لسبیلہ، سبی، ژوب، خضدار میں بھی بادل برسے جس سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ میں گرمی کی شدید لہر برقرار، نوابشاہ، جیکب آباد 43 ڈگری جبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں پارہ 42 ڈگری ریکارڈ۔


ای پیپر