Photo Credit INP

نیپرانے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کےلئے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا
24 مئی 2018 (22:14) 2018-05-24

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا،قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا ۔

جمعرات کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیپرا ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اپریل میں بجلی کی پیداورای لاگت 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ صارفین سے اپریل میں 6 روپے 72 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔

لہذا بجلی ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ سستی کی جارہی ہے۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔


ای پیپر