Photo Credit INP

 روسٹرم پر مجھے جواب دیتا دیکھ کر میاں صاحب کے چہرے پر دکھ کے آثار تھے،مریم نواز
24 مئی 2018 (16:49) 2018-05-24

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے کمال حوصلے،بردباری سے ہر ناانصافی کو نہ صرف سہا بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ، روسٹرم پر مجھے جواب دیتا دیکھ کر انکے چہرے پر دکھ کے آثار تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ میاں نوازشریف نے کمال حوصلے،بردباری سے ہر ناانصافی کو نہ صرف سہا بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر روسٹرم پر مجھے جواب دیتا دیکھ کر انکے چہرے پر دکھ کے آثار تھے۔

مگر میں نے تسلی دی اور کہا کہ میری خوش بختی ہے کہ میں ایسے وقت میں آپ کے ساتھ ہوں۔ آپ دل پر مت لیں۔ اللہ سرخرو کرے گا انشااللہ۔


ای پیپر