Photo Credit ISPR

آئی ایس پی آر نے سائبر الرٹ جاری کر دیا ، جعلی ا ی میل سے لاتعلقی کا اظہار
24 مئی 2018 (00:07) 2018-05-24

راولپنڈی : مسلح فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جعلی ا ی میل سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے سائبر الرٹ جاری کر دیا ۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کا نام استعمال کرکے ای میل بھیجی جا رہی ہے ۔

اگر کسی کو یہ ای میل ملے تو اسے کھولنے کے بجائے ڈیلیٹ کر دیا جائے ۔ اگر غلطی سے لنک کھل جائے تو اس میں کسی اور لنک کو نہ کھولا جائے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اس لنک سے فارم کھلتا ہے یا ای میل ختم کرنے کا کہا جاتا ہے ۔ لنک کھولنے سے ڈیوائس خراب ہو سکتی ہے ۔

الرٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ای میل invite@ispr.press کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں لہذا اس لنک کو ڈیلیٹ کر دیا جائے ۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ای میل کا لنک کھولنے سے وائرس آجاتا ہے ۔ جس سے ڈیوائس خراب ہو سکتی ہے۔


ای پیپر