Dollar and Gold Rate Pakistan
24 مارچ 2021 (19:26) 2021-03-24

کراچی :انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں  بدھ کے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق  انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 45پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.75روپے سے کم ہو کر155.30روپے اور قیمت فروخت155.85روپے سے کم ہو کر 155.40روپے ہو گئی.

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر50پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.70روپے سے کم ہو کر155.30روپے اور قیمت فروخت 156.10روپے سے کم ہو کر155.60روپے پر آ گئی ۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں میں فی اونس سونا3ڈالر سستا ہو کر 1732ڈالر ہو گیا، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہو گئی۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ7ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح 85روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت91ہزار907روپے پر آ گئی ۔


ای پیپر