پاکستان میں کرونا وائرس،چین نے دھماکہ دار اعلان کر دیا
24 مارچ 2020 (21:14) 2020-03-24

اسلام آباد: چین سے پھیلنے والادنیا کا خطرناک ترین وائرس پاکستا ن پہنچ گیا ،اب تک پاکستان میں 900 سے زائد افراد اس وائرس کا شکار بتائے جا رہے ہیں ، پاکستان میں اب تک 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

چین نے ہمیشہ کی طرح اپنا لوہا منواتے ہوئے اس خطرناک بیماری کو بھی شکست سے دوچار کر دیا ہے ،اب چین میں کافی حدتک کیسز ختم ہو تے جا رہے ہیں ،اب چائنہ پاکستان کی مدد کو آن پہنچا ہے ۔مشکل وقت میں چین پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی نبھا رہا ہے جس کے بعد پاکستان میں جلد ہی ماسک، وینٹی لیٹر اور ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کر دی جائیں گی۔چین کی جانب سے ٹارگٹ کیا گیا ہے جس میں 30مارچ سے پہلے پاکستان میںتمام سامان فراہم کر دیا جائے گا۔

اس طرح اگر دیکھا جائے تو 30 مارچ سے پہلے پاکستان میں موجود وینٹی لیٹرز کی تعداد 2200 سے بڑھ کر 6 ہزار تک چلی جائے گی جس کے بعد پاکستان میں ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد ملے گی،چائنہ کی طرف سے اس خطرناک وبا سے بچنے کا واحد حل اپنے آپ کو گھر میں بند رکھنا ہی بتا یا گیا ہے ،کیونکہ جتنے لوگ گھروں سے باہر نکلیں گے وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھتا جائے گا ۔


ای پیپر