سٹیٹ بینک نے شر ح سود میں واضح کمی کر دی
24 مارچ 2020 (20:23) 2020-03-24

کراچی :کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی بحران کی کیفیت ہے،اسی صورتحال کے پیش نظرسٹیٹ بینک نے شرح سود مزید 1.5 فیصد کی کمی کردی جس کے بعد شرح سود 11 فیصد پرآ گئی۔

سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آخری پالیسی اجلاس کے بعد کرونا وائرس کا پھیلاؤ سے مہنگائی کی توقعات تبدیل ہوئی ہیں جو شرح سود کم کیے جانے کا سبب ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج ایک مرتبہ پھر شرح سود میں 1٫5 فیصد کمی کر دی ہے جس کے بعد شرح سود 11 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ شرح سود میں کمی کی گئی ہے۔

اس سے قبل 17 مارچ کواسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود میں صرف 75 بیسسز پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا تھا اورآئندہ 2 ماہ کے لیے پالیسی ریٹ 75 بیسسز پوائنٹس کم کرکے 12.50 فیصد کردی تھی


ای پیپر