کیا ہر شخص کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے ؟جانئے مکمل تفصیل
24 مارچ 2020 (19:27) 2020-03-24

لاہور :عالمی ادارہ صحت نے ایک دفعہ پھر پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ،ادارہ کے مطابق کرونا وائر س فضا میں 8 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے ،جس سے بچنے کیلئے ماسک پہنا انتہائی ضروری ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پہلا کیس رپورٹ ہونے کے 67 دن میں ایک لاکھ کے قریب اس خطرنا ک مرض سے متاثر ہو چکے تھے ،ادرہ صحت کے مطابق ہر شخص کیلئے ہر وقت ماسک پہنچنا لازمی ہے ،رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا شخص کے کھانسنے یا چھینکنے کے بعد نکلنے والا یہ وائرس فضا میں 8 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے ،جس کے باعث ہر شخص کو ہر وقت ماسک پہننا لازمی ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پہلا مرض سامنے آنے کے 67 دن بعد مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ہو چکی تھی جبکہ اس کے اگلے د و دن میں 2 لاکھ اور اس سے اگلے چار دن میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز ہو چکی تھی ۔ادارہ صحت نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ہر شخص کا ماسک پہننا لازمی ہے ۔


ای پیپر