فوٹو بشکریہ فیس بک

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر بارش، برفباری کا امکان: محکمہ موسمیات
24 مارچ 2019 (13:29) 2019-03-24

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں کوئٹہ، ژوب، قلات، ڈی جی خان، سکھر اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم بہار کو مزید نکھار دیا۔ ملتان، شجاع آباد، جام پور میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہیگا۔

موسم سرما کا زور ٹوٹ رہا ہے، پہاڑوں کے دامنوں میں وادیوں، گھروں کے باغیچوں اور بالکنیوں میں بہار کے رنگ جھلکنا شروع ہو گئے۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت دیگر شہروں میں ہر طرف پھولوں کی بہار۔

بالائی پہاڑوں پر برف کی سفید چادر موجود، کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی برقرار۔ سرد ترین مقامات میں کالام منفی 05 اور استور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر