فوٹو بشکریہ فیس بک

پیپلزپارٹی کے ٹرین مارچ پر وزیر ریلوے شیخ رشید کا لاٹھی چارج
24 مارچ 2019 (12:00) 2019-03-24

نوشہرہ: پیپلزپارٹی کے ٹرین مارچ پر وزیر ریلوے شیخ رشید کا لاٹھی چارج، کہتے ہیں بلاول بھٹو نے مارچ کیلئے ٹرین مانگی، ہم نے فری ٹریک دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی اپنے والد کیلئے سیاسی چتا جلانے جا رہے ہیں۔ جون سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا، اس ملک میں چور رہیں گے یا چوکیدار، فیصلہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ نوشہرہ میں وزیر ریلوے نے درگئی سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا۔


ای پیپر