فوٹو بشکریہ فیس بک

حکومت کا نواز شریف کیساتھ سلوک انتہائی توہین آمیز اور شرمناک ہے: ڈاکٹر عدنان
24 مارچ 2019 (11:44) 2019-03-24

لاہور: نواز شریف کی نجی لیب سے گردوں کے ٹیسٹ کی رپورٹس کا معاملہ، سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا نجی لیب کے بائیکاٹ کا اعلان۔

انہوں نجی لیب سے شریف خاندان اور لاکھوں کارکنوں سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ڈاکٹر عدنان نے نجی لیب کی تحقیقاتی رپورٹس پر بھی اعتراض اٹھایا، کہا لیب انویسٹی گیشن رپورٹس اس سے زیادہ خراب نہیں ہو سکتی، نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک انتہائی توہین آمیز، غیر تربیت یافتہ اور شرمناک ہے۔

ادھر لاہور پولیس نے ٹرین روکنے کے جرم میں متوالوں کی دھڑا دھڑ گرفتاریاں شروع کر دیں۔ پولیس کی شفقت حسین پاندہ کے گھر چھاپہ مار کارروائی، لیگی رہنما کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی۔

شفقت حسین پاندہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، کیا یہ تبدیلی ہے؟


ای پیپر