فوٹو بشکریہ فیس بک

متوالوں اور جیالوں کی گرفتاریاں! اپوزیشن کا حکومت کیخلاف مارچ میں مارچ کا فیصلہ
24 مارچ 2019 (10:54) 2019-03-24

کراچی: متوالوں کی گرفتاریوں نے جیالوں کو بھی چارج کر دیا۔ پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف مارچ میں مارچ کا فیصلہ کرلیا۔

متوالوں اور جیالوں کی گرفتاریاں ! حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن یکجا ہونے لگی۔ نثار کھوڑو کہتے ہیں 26 مارچ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ کریں گے۔ پارٹی رہنماوں نے جیالوں کی گرفتاری کی بھی بھر پور الفاظ میں مذمت کی۔

اس سے پہلے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کرچکے ہیں۔


ای پیپر