فوٹو بشکریہ فیس بک

سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی نامور گلوکارہ شہناز بیگم انتقال کر گئیں
24 مارچ 2019 (10:29) 2019-03-24

لاہور: سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں ڈھاکہ میں چل بسیں۔

شہناز بیگم کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ شہناز بیگم کو جیوے جیوے پاکستان اور سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مسحور کن ملی نغموں نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ معروف گلوکارہ 2 جنوری 1952 کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں۔ 11 برس کی عمر میں انہوں نے اپنا پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش میں یکساں مقبول شہناز بیگم نے کچھ عرصہ پہلے عمرہ کی ادائیگی کے بعد گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ مرحومہ نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹا اورایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

شہناز بیگم کے گائے مشہور ملی نغمے جیوے جیوے پاکستان اور سوہنی دھرتی اللہ رکھے آج بھی لہو گرماتے ہیں۔


ای پیپر