دنیا میں یورینیم کے 5 فیصد ذخائر سعودی عرب میں ہے : محمد بن سلمان
24 مارچ 2018 (17:03) 2018-03-24


واشنگٹن: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دنیا میں یورینیئم کے 5 فیصد ذخائر سعودی عرب میں ہیں۔


سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان ذخائر کو استعمال نہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے ہم سے کہا جائے کہ تیل کے ذخائر استعمال نہ کریں۔ سعودی عرب میں اصلاحی کوششوں جاری ہیں ،تاہم تحفظات رکھنے والوں کو اس بات پر قائل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے۔


انہوں نے کہا کہ اسلام انتہائی سادہ اور پیچیدگی سے پاک دین ہے ۔ بعض عناصر اسے شدت پسند بناکر پیش کرنے کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا یہ فیصلہ اذیت ناک اقدام ہے ،مشرق وسطی کے مسائل حل کئے گئے تو یہ خطہ یورپ سے کم نہیں ہوگا۔


ای پیپر